اسلام آباد (ٹی این ایس) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے سینٹرل پولیس آفس میں اردل روم منعقد کیا، انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کے سروس سے متعلق اور ذاتی مسائل براہِ راست سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواستوں اور مسائل پر میرٹ کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ان کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ آئی جی نے کہا کہ افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، جائز مسائل کا فوری حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری اور شہریوں کو مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے














