آرمی فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور قومی انسٹی ٹیوٹ برائے امراض دل کے زیراہتمام سترویں سالانہ بین الااقوامی کارڈیک الیکٹرو فزیوالوجی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے

 
0
422

اسلام آباد فروری 29 (ٹی این ایس): افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی شریک ہوئے اور پاکستانی اور عالمی ماہرین سے خطاب کیا

امریکہ ، برطانیہ ، مصر ، قطر ، لبنان ، ترکی اور آذربائیجان کے عالمی شہرت یافتہ کارڈیک الیکٹرو فزیالوجسٹ نے پاکستان کے ماہرین کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت ہیں، کانفرنس کا مقصد شعبہ تحقیق کا فروغ ہے جس سے مستقبل میں کئی اہم شعبوں میں ترقی ممکن ہوسکے گی،

تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر ، ایڈجنٹ جنرل پاکستان آرمی اور لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان ، سرجن جنرل پاکستان آرمی سمیت دیگر کئی اہم شخصیات بھی شریک ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اے ایف آئی سی میں مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی لگن کو سراہا

انہوں نے قابل علاج بیماریوں کے علاج کے لئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، صدر نے ادارے میں تحقیق اور ترقی اور نیشنل کارڈی ویسکولر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔