کیا آپ کو لگتا ہے کہ مجھے اہلیہ کو اس حالت میں چھوڑ کر پاکستان واپس جانا چاہئے؟ پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان ہی واپس جائیں گے: نواز شریف

 
0
376

لندن ، جون  24(ٹی این ایس):  سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان ہی واپس جائیں گے۔

لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک سے گھر روانگی سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےنواز شریف کا کہنا تھا کہ میری بیگم اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں ہیں اگلےچند روز میں کلثوم کی طبیعت بہترہوگی تو پاکستان جانے کا فیصلہ کرینگے۔

سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ بیوی کی شدید علالت میں پاکستان جانے کا نہیں سوچ سکتا۔ وطن واپسی کے سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ مجھے اہلیہ کو اس حالت میں چھوڑ کر پاکستان واپس جانا چاہئے؟ میری اہلیہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی باتیں یہاں(لندن)میں اچھی نہیں لگتیں پاکستان واپس جا کر سیاست کروں گا۔