روس سے ایس ۔400 میزائل دفاعی نظام کی ڈیل حتمی مراحل میں ہے، سعودی سفیر

 
0
342

ماسکو فروری 21(ٹی این ایس)روس میں سعودی سفیر راعد بن خالد قرملی نے کہا ہے کہ روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی سعودی عرب کو ترسیل کے لیے بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایس ۔400 میزائل دفاعی نظام اور اس کی ٹیکنالوجی کی سعودی مملکت کو منتقلی کے لیے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔تاس نے صدر ولادی میر پوتین کے مشیر برائے فنی تعاون ولادی میر کوزن کے روسی اخبار کمر سانت کو ایک انٹرویو کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایس ۔400 نظام سعودی عرب بھیجنے کے بارے میں دستاویزات پر دونوں فریقوں نے دستخط کر دیے ہیں اور اس ضمن میں تمام معیارات کی منظوری دے دی گئی ہے۔