برطانیہ میں چھپائی گئی کرپشن کی رقم واپس لائیں گے: عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

 
0
362

اسلام آباد اگست 3(ٹی این ایس): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہےکہ وہ پاکستانی سیاستدانوں کی کرپشن کرکے برطانیہ میں چھپائی گئی دولت وطن لائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں بذریعہ منی لانڈرنگ برطانیہ بھیجی گئی دولت اور برطانوی امداد پر بھی بات کی گئی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات یا دیگر کارروائی کے لیے اب تک درخواست نہیں دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق عمران خان نے برٹش ہائی کمشنر سے ملاقات میں کہا پاکستانی سیاستدانوں کی کرپشن کرکے برطانیہ میں چھپائی گئی دولت وطن لائیں گے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانیہ نے منی لانڈرنگ پر نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھنےکا بیان دیا ہے اور برطانوی حکام کا کہنا ہےکہ کرپشن سے لڑنا برطانوی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔