حسن اور حسین نواز کے ریڈ ورنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطہ

 
0
420

اسلام آباد اگست 3(ٹی این ایس): حکومت پاکستان نے حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے اجراکے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے حکومت کی طرف سے انٹر پول کے ہیڈ کوار ٹر فرانس کو حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے اجراکے لیے درخواست بھیج دی۔درخواست جمعرات کے روز ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر سے بھجوائی گئی۔ جس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کیے ہیں۔