پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی43ویں برسی ملک بھر میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

 
0
379

کراچی 05 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی43ویں برسی ملک بھر میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے زیر انتظام قرآن خوانی افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر و صوبائی وزیر کچی آبادی لیاقت علی اسکانی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکریٹری و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ علی احمد جان،ڈسٹرکٹ کیماڑی کے معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ آصف خان نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر لیاقت علی اسکانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کیلئے اپنی جان قربان کی کبھی اپنے اصولوں میں سمجھوتہ نہیں کیاعوام کیلئے انکی خدمات اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہینگے ہم سب چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت اور ان کے وژن کے مطابق کراچی کو سرسبز اورخوشنما بنائینگے اس موقع پر تمام PSکے صدر،انفارمیشن سیکڑیری،عہداران،سنیئر کارکنان،خواتین اور بڑی تعدادمیں جیالوں نے شرکت کی