اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

 
0
140

اسلام آباد 06 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پنجاب میں اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے جا رہے ہیں۔

خیال رہےکہ پرویز الہٰی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔

اس سے قبل تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عمدم اعتماد جمع کروائی تھی جس کے بعد صوبے میں ایک نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے تحریک انصاف کی قیادت نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری کی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔