الیکشن کمیشن نے اکتوبر میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کردی

 
0
110

اسلام آباد 07 اپریل 2022 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت سے چار ماہ کا اضافی وقت مانگتے ہوئے اکتوبر میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کردی۔

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2022 میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں، آئین و قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کے لیے مزید 4 ماہ درکار ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے اور انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی ہے۔