پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر مجبور کیا گیا، فیصل سبزواری

 
0
122

اسلام آباد 08 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ سیاسی دوریاں اختیار کرنے کے ایک ہفتے کے بعد ہی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد عمران خان کی زیرقیادت حکومت میں شامل ہونا ان کا اپنا انتخاب نہیں تھا بلکہ وہ ایسا کرنے پر ‘مجبور’ تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ جب پارٹی نے شروع میں اتحاد چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں اور یہاں تک کہ رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے یہ دعویٰ بدھ کو رات دیر گئے بہادر آباد میں منعقدہ پارٹی کے کارکنوں کے اجلاس میں کیا جہاں سینئر رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے 2018 کے عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی ذکر کیا جب ایم کیو ایم پاکستان نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس میں سندھ کے شہری علاقوں میں مسائل کے حل کا وعدہ کیا گیا تھا۔