بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

 
0
103

اسلام آباد 08 اپریل 2022 (ٹی این ایس): بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکئی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار بھی شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ، پیکا آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد آواران میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔