محکمہ موسمیات کی آج کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی

 
0
253

اسلام آباد 08 اپریل 2022 (ٹی این ایس): محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ آج شہر کا پارہ 42 یا اس سے زائد کو بھی چھو سکتا ہے اور آج کادن پچھلے دنوں کے مقابلے میں زیادہ گرم گزرےگا۔

سردارسرفراز نے کہا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق نہیں چل رہیں، شمال مغرب سے بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کل سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے، اور درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے جب کہ 14 اپریل سے ایک بار پھر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔