شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے فیصلے کو درست قرار دیدیا

 
0
138

اسلام آباد 11 اپریل 2022 (ٹی این ایس): سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے استعفوں کے فیصلوں پر کہا کہ میں تین ماہ پہلے کہتا تھا استعفے دے دیں اور گورنر راج لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ دیر آید درست آید۔

واضح رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی اراکین نے استعفے دینا شروع کردیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعظمیٰ کے انتخاب کے عمل کا حصہ بننے سے بھی انکار کرتے ہوئے بائیکاٹ کردیا۔