وزیراعظم کے بعد اور کون سے آئینی عہدے ن لیگ اور اتحادیوں کے نشانے پر؟

 
0
148

اسلام آباد 11 اپریل 2022 (ٹی این ایس): اپوزیشن نے وزیراعظم کے بعد صدر مملکت، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور 3 گورنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کے بعد 7 آئینی عہدے ن لیگ اور اتحادیوں کے نشانے پر آگئے، جس میں صدر مملکت، چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور 3گورنرز کے عہدے شامل ہیں۔

نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد 7آئینی عہدوں پر مرحلہ وارتبدیلی پر اتفاق کرلیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

اپوزیشن نے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کی پر مشاورت شروع کردی جبکہ ن لیگ اور اتحادی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے بی اے پی کو ٹاسک دینے پر غور کررہی ہے۔

بی اے پی کو چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ دینے کی ہدایت دینے پر آمادہ کیا جائے گا، جس پر بی اے پی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ یا پھر کابینہ میں مزیدحصہ دیا جائے گا۔

نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے سید یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار ہیں، اس سلسلے میں شہباز شریف رابطے اورملاقاتیں حلف برداری کے بعد شروع کریں گے۔