وزیراعظم آفس میں نئی ٹیم کی تشکیل کی تیاریاں جاری

 
0
148

اسلام آباد 13 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم آفس میں نئی ٹیم کی تشکیل کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں بیوروکریسی میں تقرروتبادلے بھی شروع کردیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات 20 گریڈ کے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی ہیں جب کہ پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے چوہدری محمد علی رندھاوا کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے سُمیر احمد سید کا بھی تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی ہیں۔

سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن وسیم احمد کا تبادلہ کرکے انہیں وزیراعظم آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کی گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے۔