ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کے الزام ، مجید خان اچکزئی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

 
0
29831

کوئٹہ اگست 3(ٹی این ایس)انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کے الزام میں رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو پیش کر دیا گیا سماعت کے دوران انسداد دہشتگردی کی دفعہ780 اے کے خلاف درخواست پر بحث کیس کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی استغاثہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے میں پیش کیا گیا دوران سماعت مجید خان اچکزئی کی وکیل کی جانب سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر بحث کی گئی اور کہا کہ مقدمے میں دہشتگردی کے دفعات غیر ضروریہے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت11 اگست تک ملتوی کر دی گئی جبکہ رکن صوبائی مجید خان اچکزئی کو قتل کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے مجید اچکزئی کو کیس کی نقولات فراہم کر دی رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی1992 میں قتل کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے مجید اچکزئی کو کیس کی نقولات فراہم کر دی مختصر کارروائی کے بعد عدالت نے کیس11 اگست تک ملتوی کر دی