افغانستان کے علاقے قندھار میں مبینہ دہشت گردوں کاامریکی فورسز پر حملہ 2 فوجی ہلاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہار افسوس۔

 
0
1772

3اگست (ٹی این ایس ) افغانستان کے علاقے قندھار میں مبینہ دہشت گردوں نے امریکی فورسز پر حملہ کر کے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا زرائع کے مطابق دہشت گردوں نے امریکی فورسز کی چھاؤنیوں پر حملہ کر کے فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔اس سانحہ پرافسوس کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ ہم لواحقین کے درد اور نقصان کو سمجھ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کے پاکستان اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔پاکستانی فورسز اس مشترکہ خطرے اور دہشت گردی سے نپٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔