وزیرِ اعظم عمران خان کا کینیڈا کے وزیر اعظم کے بیان کا خیر مقدم

 
0
92

اسلام آباد 31 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیرِ اعظم عمران خان نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلاموفوبیا پرمذمتی بیان کاخیرمقدم کرتا ہوں ، کینیڈین وزیراعظم کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کےخاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہو گا، جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام اس مطالبے کی حمایت ہے جو میں دہراتا رہا ہوں۔

سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں، اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام عالم اب آواز اٹھارہا ہے، روس کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم کے اسلاموفوبیا کے خلاف اقدامات، اسلامو فوبیا کا مقابلہ اب کینیڈین حکومت کی بھی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ بن گیا۔

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہو گئے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونےبھی اس کی مذمت کی ہے اور اسلامو فوبیا کےسدباب کیلئےخصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔