پاکستان کے آئین کے مطابق تاخیر نا قابل قبول ہے مری میں وزارتوں کی بولیاں لگی ہوئی ہیں  بابر اعوان:                      

 
0
474

اسلام آباد 3 اگست (ٹی این ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعد کوئی حکومت نہیں ہے، پاکستان میں وزیراعظم کے ساتھ وزرا کے حلف اٹھانے کی روایت ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق تاخیر نا قابل قبول ہے، مری میں وزارتوں کی بولیاں لگی ہوئی ہیں، ساری دنیا کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ ہمارے لیے قانون اہمیت نہیں رکھتا۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ شہبازشریف اور ایل این جی وزیراعظم کو غیر قانونی اجلاس میں نامزد کیا گیا، مسلم لیگ ن نواز شریف کے نام پر رجسٹرڈ ہے، پولیٹیکل پارٹی آرڈر کے مطابق نااہل شخص اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتا، جو فیصلے کیے گئے وہ آئین و قانون کی نظر میں کالعدم ہیں، الیکشن کمیشن دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی انتخابی مہم کی اجازت دے۔