لاہور(ٹی این ایس) حکومت پنجاب کا 3 رکنی وزارتی وفد کینیڈا پہنچ گیا

 
0
156

ریاست برٹش کولمبیا کیساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ سائن ہو گا

وفد میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر۔ منصور قادر اور عامر میر شامل

لاہور22جنوری:حکومت پنجاب کا تین رکنی اعلی سطح کا وزارتی وفد کینیڈا پہنچ گیا۔وفد میں وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر، وزیر تعلیم منصور قادر اور وزیر اطلاعات عامر میر شامل ہیں۔وفد کنیڈین حکام کی دعوت پر تورنٹو پہنچا ہے۔دورے کے دوران ریاست برٹش کولمبیا کیساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ سائن ہو گا۔