اسلام آباد (ٹی این ایس) گیس چوری کریک ڈاؤن:مزید349 گیس کنکشن منقطع،لاکھوں روپے جرمانہ

 
0
48

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید349 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 50لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 22 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 16کنکشن منقطع کیے مزید 4لاکھ 40ہزار کے جرمانے بھی عائد اور 2FIRsبھی درج کی گئی۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 52گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 3لاکھ 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 38جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع مزید 20ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 37جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع مزید 40ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 130کنکشن منقطع کیے اور 39لاکھ سے زائد جرمانے عائد کیے گئے .اور 13FIRs بھی درج کی گئی ۔

ساہیوال میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 9گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔سر گودھا میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیاگیا ۔بہالپور میں کاروائی کےدوران کمپریسر کے استعمال پر 23گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور1 لاکھ 80ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6