اسلام آباد (ٹی این ایس) خلیج عدن میں ایک ایرانی کشتی کے خلاف مشن کے دوران لاپتہ ہونے والے دو امریکی نیوی سیلز کے فوجیوں کی بازیابی کا آپریشن ختم

 
0
71

اسلام آباد

خلیج عدن میں ایک ایرانی کشتی کے خلاف مشن کے دوران لاپتہ ہونے والے دو امریکی نیوی سیلز کے فوجیوں کی بازیابی کا آپریشن ختم کر کہ انہیں مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے کہا، ”ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ 10 دن کی تلاشی کی مہم مکمل ہونے کے بعد بھی، ہمارے لاپتہ ہونے والے دو امریکی نیوی سیلز کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور اب انہیں مردہ تسلیم کر لیا گیا ہے۔”