مہنگائی کا خاتمہ کابینہ اراکین کی اولین ترجیح ہے، مریم اورنگزیب

 
0
110

اسلام آباد 20 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ کابینہ اراکین کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف مہگائی کے عذاب کو دور کرنے کی کوشش میں ہیں۔۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں تاکہ عوام سکون کا سانس لیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مجموعی مانیٹرنگ خودکررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ریلیف کا فائدہ پاکستان بھر کے عوام کو ہو گا، عوام کو ریلیف میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی، مریم اورنگزیب