خط عمران خان کی نا اہلی اور بدعنوانی کا ثبوت ہے، مفتاح اسماعیل

 
0
153

اسلام آباد 20 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں خط لہرا دیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خط عمران خان کی نا اہلی اور بدعنوانی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خط عمران خان کی نا اہلی اور بدعنوانی کا ثبوت ہے، میں خط دکھانا چاہتا ہوں جو ظاہر کرت اہے کہ عمران خان نااہل ہے، میں یہ خط چھپا کرگھر نہیں لے جاؤں گا،پوراپڑھ کر سناؤں گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم 3.9 فیصد پرمہنگائی چھوڑکرگئےتھے، اس وقت مہنگائی کی شرح 17.3 فیصد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نےپونے 4سال میں 20ہزارارب سےزائد قرض لیا، عمران خان نےایک اینٹ نہیں لگائی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلی حکومت 5575 ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئی ہے، یہ کہتےہیں روپےکی قدرکم ہونےکی وجہ سےقرض میں اضافہ ہوا۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کےدورمیں 2 کروڑافرادسطح غربت سےنیچےگئے ن لیگ کےدورحکومت میں بجٹ خسارہ 1600ارب روپےتھا، ن لیگ نےایچ ای سی کابجٹ ڈبل کیا۔