پرانی دشمنی کا شاخسانہ، کھلابٹ افغان مہاجر کیمپ میں نماز تراویح کے دوران نامعلوم افغان مہاجر کی مسجد میں اندھا دھند فائرنگ

 
0
100

ہریپور 20 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پرانی دشمنی کا شاخسانہ، کھلابٹ افغان مہاجر کیمپ میں نماز تراویح کے دوران نامعلوم افغان مہاجر کی مسجد میں اندھا دھند فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں افغان مہاجر سخی ولد امیر شاہ مسجد میں دم توڑ گیا،جبکہ ملزم جو کہ افغان مہاجر بتایا جاتا ہے، ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوع سے بھاگ نکلا،قتل و فائرنگ کہ اطلاع پر گردونواح میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ تھانہ کھلابٹ پولیس کی جانب سے افغان شہری کو قتل کرنے والے افغان مہاجر ملزم کی گرفتاری کے لیئے ناکہ بندی و چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع،واضح رہے کہ چند ماہ قبل کھلابٹ ٹائونشپ چاندنی چوک میں بجلی کے بلوں کی وجہ سے دو افغان مہاجر گروہ نے ایک دوسرے کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں دونوں اطراف سے 7 افغان مہاجرین قتل ہوئے تھے اور جبکہ کچھ افغانی زخمی بھی ہوئے تھے،جس پر دونوں گروہ ایک دوسرے کی جان کے در پہ تھے اور دشمنی کا سلسلہ طول پکڑ گیا تھا۔۔۔۔۔۔