ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیرصدارت محکمہ مال کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی میٹنگ کا انعقاد

 
0
115

ہریپور 20 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیرصدارت محکمہ مال کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز صاحب، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرصاحبان اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ہدایات جاری کی ہیں کہ محکمہ مال سے متعلق موصول ہو نے والی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ نیز یہ کہ حدبراری سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری طور پر کارروائی مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر ہری پور کے دفتر پہنچائی جا ئے۔۔۔۔۔