ایس ایچ او تھانہ مورگاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کاروائی، موٹر سائیکل چوری اوررابری کی وارداتوں میں ملوث مطاہر گینگ کا سرغنہ 04 ساتھیوں سمیت گرفتار

 
0
122

راولپنڈی 20 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ایس ایچ او تھانہ مورگاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کاروائی، موٹر سائیکل چوری اوررابری کی وارداتوں میں ملوث مطاہر گینگ کا سرغنہ 04 ساتھیوں سمیت گرفتار، مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم 60ہزار روپے،چوری شدہ 04موٹرسائیکلز، موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ مطاہر اور ساتھیوں میں امتیاز، نعمان، جاوید اور ہلال شامل ہیں، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کی طرف سے ایس ایچ او مورگاہ اور پولیس ٹیم کوشاباش، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب