وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے رکن امریکی کانگریس الہان عمر کی ملاقات

 
0
328

اسلام آباد 20 اپریل 2022 (ٹی این ایس): امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد,وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا, وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے الہان عمر اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ دو طرفہ مراسم ہیں،پاکستان، امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے مقبوضہ کشمیر میں، 5 اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدامات کے بعد مظلوم کشمیریوں کی پرزور حمایت اور ان کے حق میں آواز اٹھانے پر الہان عمر کا شکریہ ادا کیاممتاز پاکستانی امریکن ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید بھی اس ملاقات میں شریک تھے