ممتاز صحافتی راہنما جاوید ملک نے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور سے ملاقات کرکے ان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

 
0
355

اسلام آباد 20 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ممتاز صحافتی راہنما جاوید ملک نے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور سے ملاقات کرکے ان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اس موقعہ پر جمعیت علمائے اسلام کوہاٹ کے راہنما ملک ریاض بنگش،پرسنل سیکرٹری رحمت شاہ اور دیگر راہنما بھی موجود تھے جاوید ملک نے وزیر مذہبی امور کو میڈیا صنعت کے حالیہ بحران سے آگاہ کیا وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور نے کہا کہ ہماری جماعت آزادی اظہار رائے کی سب سے بڑی حمایتی ہے اور ہم آزاد میڈیا کو خوشحال پاکستان کی بنیاد سمجھتے ہیں جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور میڈیا کارکنان کی بہبود کیلئے ہم نمایاں اقدامات اٹھائیں گے ہماری جماعت چونکہ موجودہ حکومت کی اہم اتحادی ہے اس لئیے میڈیا صنعت کے واجبات کی ادائیگی سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے