وزیراعظم دورہ سعودیہ، موخر ادائیگی پر تیل دوگنا کرنیکی درخواست کریں گے

 
0
151

اسلام آباد 27 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل فراہمی کی سہولت میں اضافے کی درخواست کرینگے تاکہ زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پہلے ہی پاکستان کو ماہانہ100 ملین ڈالر تیل کی مؤخر ادائیگی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم کل سے شروع ہونے والے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے درخواست کریں گے کہ وہ اس سہولت کا حجم 100 ملین ڈالر سے بڑھا کر 200 ملین ڈالر ماہانہ کر دیں۔

یعنی پاکستان مؤخر ادائیگی پر سعودی تیل کی سہولت کا موجودہ سالانہ حجم جو 1.2 ارب ڈالر ہے کو 2.4 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانا چاہتا ہے تاکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کیا جا سکے جو روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی بلند قیمتوں کی وجہ سے تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔