ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے کوٹ نجیب اللہ اور کانگڑہ بازار کی انسپیکشن کی

 
0
200

ہری پور 29 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے کوٹ نجیب اللہ اور کانگڑہ بازار کی انسپیکشن کی۔ اس دوران حسنین مارٹ کانگڑہ سے ایکسپائر آئٹم برآمد ہونے، سرکاری نرخ نامہ سے زائد ریٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے اور کار سرکاری میں مداخلت کرنے پر ملزم کو زیرِ دفعہ 3/7 PCA کے تحت گرفتار کر کے رو برو عدالت پیش کیا گیا۔ ملزم کے اقبال جرم کرنے پر عدالت / سپیشل پرائیس کنٹرول مجسٹریٹ (درجہ اول) ہری پور نے ملزم کو 4 دن قید اور 25000 روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔