ڈی پی او ہری پور کا رات گئے سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف ایریاز کا اچانک دورہ

 
0
136

ہری پور 29 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کا رمضان المبارک کی 27 رات کے مناسبت سے مساجد، بازاروں اور دیگر اہم مقامات پر کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا اچانک دورہ۔ سیکورٹی انتظات کا جائزہ لینے کے ساتھ سیکورٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخری آیام اور عید کے موقع پر عبادگاہوں، بازاروں اور پکنگ پوائنٹس پر آنے والے افراد کی جان و مال و عزت نفس کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ہیں۔ افسران و جوان اپنی ڈیوٹی چوکس رہ کر کرنے کے ساتھ اپنے اردگرد افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ تاکہ مساجد میں عبادتیں، خریدار بازاروں میں خریداری اور عید کے موقع پر آنے والے پکنک پوائنٹس پر سیاح اپنے آپ کو محفوظ سمجھ کر بغیر کسی خوف و خطر کے آئے۔ بازاروں میں سیکورٹی انتظامات کو مزید موئثر کرنے کے ساتھ بازاروں میں سول پرچات اور لیڈیز پولیس بھی تعینات کی جائے۔ موبائل گشتوں کے ساتھ رائیڈرز گشت کو مزید موئثر کریں۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم گزر گاہوں پر ناکہ بندی کے عمل کو مزید فعال کرنے کے ساتھ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کریں۔