اسلام آباد 29 اپریل 2022 (ٹی این ایس): جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس میں سندھ فارنزک لیبارٹری نے اعلامیہ جاری کردیا۔ خودکش حملے کی تمام لاشوں کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے۔
سندھ فارنزک لیبارٹری کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی لیبارٹری میں لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل کیا جس کے بعد خودکش حملے کی تمام لاشوں کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے۔
ترجمان سندھ فارنزک لیب کا کہنا ہےکہ پولیس کی جانب سے چار لاشوں کے نمونے لیبارٹری کو موصول ہوئے تھے، ان میں تین غیرملکیوں اور ایک پاکستانی ڈرائیور کے نمونے شامل تھے، چینی ہلاک شدگان کے رشتے داروں کے نمونے دستیاب نہیں تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ماہرین کی رائے میں غیرملکیوں کے زیرِ استعمال سامان سے نمونے حاصل کیے۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔