اسلام آباد ہائیکورٹ،او جی ڈی سی ایل میں مبینہ خلاف میرٹ بھرتیوں کے کیس میں درخواست گزار کو او جی ڈی سی ایل سے رجوع کی ہدایت

 
0
431

اسلام آباد ،جنوری01(ٹی این ایس):اسلام آباد ہائیکورٹ نے او جی ڈی سی ایل میں مبینہ طور پر خلاف میرٹ بھرتیوں کے خلاف درخواست گزار کو او جی ڈی سی ایل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی‘ جسٹس اطہر من الله نے کہا کہ اپنے ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کریں‘ شنوائی نہ ہو تو دوبارہ عدالت آئیں۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں او جی ڈی سی ایل میں مبینہ طور پر خلاف میرٹ بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس اطہر من الله نے کی۔ عدالت نے درخواست گزار کو او جی ڈی سی ایل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس اطہر من الله نے کہا کہ اپنے ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کریں شنوائی نہ ہو تو دوبارہ عدالت آئیں۔