ہم پر وزارتوں کا بوجھ نہ ہوتا تو ان کو لگام ڈالتے: سعد رفیق

 
0
124

اسلام آباد 29 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم جتنے بھی گناہ گار ہوں یہ کون ہوتے ہیں ہمیں وہاں جانے سے روکنے والے؟

مسجد نبوی کے واقعے سے متعلق انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیں بولنے کیلئے مجبور کردیا ہے، یہ لوگوں کو بے عزت کراتے ہیں، لوگوں کو ذلیل کراتے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ اس سے پہلے انہوں نے پارلیمنٹ سمیت ریاستی اداروں پر حملے کیے، انہوں نے سیاسی انتقام لیا، ہمیں جیلوں میں ڈالا، کروڑوں روپے جھوٹے مقدموں پر خرچ ہوا، مگر کچھ ثابت نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جتنے بھی گناہ گار ہوں یہ کون ہوتے ہیں ہمیں وہاں جانے سے روکنے والے، ہم پر وزارتوں کا بوجھ نہ ہوتا تو ان کو لگام ڈالتے،یہ اپوزیشن میں رہ کر خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت میں ہوتے ہیں تو اداروں کو بدنام کرتے ہیں، عمران خان جواب دینا پڑیگا۔