راولپنڈی: اِلہ آباد کے علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

 
0
696

راولپنڈی ، مارچ 06 (ٹی این ایس): کینٹ بورڈ کے علاقے اِلہ آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

 کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹیریل کا استعمال بھی سر عام جاری ہے۔
شہریوں کی بڑی تعدادنے ٹی این ایس کو بتایا کہ بغیر منصوبہ بندی کے شروع ہونے والے منصوبوں کا یہی حال ہوتا ہے۔
ممبر کینٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ناقص میٹیریل کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور جلد ہی اس منصوبے کو شفاف انداز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

 عوام کی بڑی تعداد ان ترقیاتی منصوبوں کو سراہتی تو ہے پر ان منصوبوں میں ناقص میٹیریل کے استعمال سے مستقبل میں عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید گمبھیر ہو جانے کا پورا احتمال رہتا ہے۔