ہم کسی بھی صورت مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین سینیٹ نہیں بننے نہیں دیں گے:فواد چوہدری

 
0
505

چھوٹی پارٹیوں سے سینیٹ چیئرمین کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے،ہارس ٹریڈنگ کرنے والے 16 ایم پی ایزکی نشاندہی ہوئی ہے ان کام نام ’’گرے لسٹ ‘‘ میں ڈال دیا: ترجمان پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد، مارچ 06 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین سینیٹ نہیں بننے نہیں دیں گے،چھوٹی پارٹیوں سے سینیٹ چیئرمین کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے،ہارس ٹریڈنگ کرنے والے 16 ایم پی ایزکی نشاندہی ہوئی ہے ان کام نام ’’گرے لسٹ ‘‘ میں ڈال دیا ،تحقیق مکمل ہونے پر انہیں’’ بلیک لسٹ ‘‘ میں ڈال دیں گے، تحریک انصاف کسی صورت بھی سینیٹ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی پر خاموش نہیں رہ سکتی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا موجودہ طریقہ ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ پر خاموش نہیں رہے گی، تمام جماعتوں کو اپنے اندر کی کالی بھڑیوں کو نکالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قوم سے اپنے خطاب میں پانامہ لیکس پر عدالتی تحقیقات کا کہا تھا، نواز شریف سے ایک سیدھا سا سوال کیا گیا جس کا جواب آج تک نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اپنے ایم پی ایز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے،کے پی کے میں سولہ کے قریب ایم پی ایز کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جنہیں گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے, الزام ثابت ہونے پر انہیں بلیک لسٹ میں ڈالا جائے گا اور  ان کےخلاف کارروائی سیاسی نہیں بلکہ فوجداری قانون کے تحت ہوگی۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ کسی بھی صورت مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین سینیٹ نہیں بننے نہیں دیں گے، چھوٹی پارٹیوں سے سینیٹ چیئرمین کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہےجبکہ ہم سینیٹ الیکشن کے  لئے پارلیمنٹ میں ترمیم بھی لائیں گے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ شریف فیملی کے احتساب عدالت میں مقدمات کی مدت مکمل ہونے جا رہی ہے،نواز شریف نے 16 کمپنیوں کے ذریعے پیسے باہر بھیجے،منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک اسحاق ڈار کے ذریعے چلایا گیا ہے، نوازشریف، حسن نواز ،حسین نواز اور اسحاق ڈار کو جیل میں بھیجا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور انکے بچوں کے درمیان 300  ارب کا لین دین ہوا ، حسن اور حسین نواز کو واطن واپس لا کر ان کی جو سزا بنتی ہے وہ دی جائے ۔