پرویز خٹک نے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث 15پارٹی اراکین کی ابتدائی رپورٹ چئیرمین عمران خان کو پیش کردی

 
0
386

 عمران خان نے بکنے والے اراکین کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے

اسلام آباد، مارچ 06 (ٹی این ایس): سینیٹ الیکشن میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی انکوائری رپورٹ تیار کر لی ہے۔

تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہوا،  اجلاس میں شاہ محمود قریشی،  جہانگیر ترین،  پرویز خٹک اور اسد عمر نے شرکت کی،  ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا میں بکنے والے اراکین اسمبلی کی لسٹ عمران خان کو فراہم کردی
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی نے پیسے لے کر اپنے ووٹ بیچے۔ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان میں زاہد درانی، عبید میر، افتخار مشوانی، عبدالحق، قربان خان، شاہ فیصل، گل شاہد خان، جاوید نسیم، محب اللہ، نگینہ، دینہ ناز، زرین ضیاء، نرگس، خاتون بی بی اور یٰسین خیل شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کے پی میں سینیٹ الیکشن سے متعلق کپتان کو بریف کیا،  عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث پارٹی اراکین کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات دیے،  ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے بلوچستان میں آذاد سینیٹ اراکین سے ہونے والی گفتگو سے متعلق بریفنگ دی،  اجلاس میں چئیرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے متعلق بھی غور ہوا،  تحریک انصاف نے فیصلہ کیا کہ ایوان بالا میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے مسلم لیگ ن کی مخالفت کی جائے گی،  اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔