اسلام آباد مارچ 6 (ٹی این ایس) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جی بی کونسل سیکرٹریٹ کے جوائنٹ سیکرٹری آفتاب اکبر درانی کوبطور چیف کمشنر اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔آفتاب اکبر درانی پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس(پی اے ایس) کے گریڈ20 کے آفیسرہیں۔قبل ازیں وہ جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ میں تعینات تھے۔