لاہور مارچ 6(ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیپال کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی پر جاتی امرا ء رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) لیگ کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیپال کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کھٹمنڈوسے سیدھا لاہور پہنچے ۔شاہد خاقان عباسی نے محمد نواز شریف کوملاقات کے دوران اپنے دورہ نیپال کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ اس موقع پرملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر غور اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔