نواز شریف نے سینئرلیگی قیادت کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا،وزیراعظم کی شرکت کاامکان

 
0
355

اسلام آباد 10 مئی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں نوازشریف نے سینئرلیگی قیاد ت کاہنگامی اجلاس لندن میں طلب کرلیا،اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئرقیادت کل سے لندن اجلاس کے لیے روانہ ہوگی ۔وزیراعظم شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب،احسن اقبال کا دوروز میں لندن اجلاس میں شرکت کاامکان ہے۔