پی ٹی آئی کا سیالکوٹ سے جیل بھرو تحریک کی رجسٹریشن کا آغاز ، عثمان ڈار

 
0
102

اسلام آباد 16 مئی 2022 (ٹی این ایس): حکومت مخالف لانگ مارچ سے قبل جیل بھرو تحریک کا آغاز،پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نےکارکنان سے تحریک کا حصہ بننے کی درخواست کردی۔کارکنان کی بڑی تعداد نے اپنے شناختی کارڈ عثمان ڈار کو جمع کروانا شروع کردیے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مارچ رکوانے کیلئے گرفتاریوں کی دھمکیاں دینے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کشتیاں جلا کرنکل پڑے ہیں،کارکنان نے”جیل بھرو تحریک” کا آغازکردیا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تمہاری جیلیں کم پڑ جائینگی لیکن عمران خان کے چاہنے والے اور انکا جنون ختم نہیں ہوگا،ہمارا فیصلہ ایک ہی ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور،وقت آیا تو عمران خان کا کر کارکن اس تحریک کا حصہ بننے کیلئے تیار ہوگا۔