ڈالر کی نان اسٹاپ اونچی اڑان جاری

 
0
163

اسلام آباد 17 مئی 2022 (ٹی این ایس): ڈالر کی اسپیڈ اور روپے کی بےقدری جاری، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر 195 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

موجودہ حکومت کے آنے کےبعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 12 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جبکہ ڈیڑھ ماہ میں قرضوں کا بوجھ 14سو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 193 روپے کا ہوگیا تھا۔