وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

 
0
263

اسلام آباد 21 مئی 2022 (ٹی این ایس): وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ،گریڈ22 کے افسر ظفر زمان رانجھا کو سیکرٹری ریلوے ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ،پوسٹل سروسز کی گریڈ 22کی افسر خالدہ گلنار کو وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کا ممبر تعینات کر دیا گیا ہے،ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے محمد اسد اسلام کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے ، گریڈ19 کے افسر محمد علی کی خدمات پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں پولیس سروس ،ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے متعدد افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں ،نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کے افسر سرفراز احمد کی خدمات پنجاب کے سپرد کر دی گئیں ہیں ،گریڈ20 کے افسر شیر اکبر کی خدمات پنجاب سے واپس لے کر انہیںا سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،نعیم احمد شیخ کی خدمات بھی پنجاب حکومت سے واپس لیکر نیشنل پولیس اکیڈمی کے سپرد کر دی گئی ہیں ،اقبال دارا کی خدمات پنجاب سے واپس لے کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،گریڈ19 کے افسر فیصل احسن پیرزادہ کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کر دی گئی،گریڈ19کے افسر طارق قریشی کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔