آج کا دن عظم دن ،قوم ملک بچانے کیلئے باہر نکل آئی ہے،عمران اسماعیل

 
0
215

اسلام آباد 25 مئی 2022 (ٹی این ایس): سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اس عظیم قوم کے لئے آج وہ دن آگیاکہ جب قائداعظم کے پاکستان کو بچانے کیلئے نکلناہے، وطن عزیز کی حرمت قومی خودمختاری آزادی کے لیے نکلناہے، جس طرح ہمارے بڑے ملک بنانے کیلئے نکلے تھے اسی طرح عمران خان ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں، اسی جذبے سے آج وطن عزیز کو بچانے نکلنا ہے، آج ہزاروں لوگوں کے ساتھ ڈی چوک پہنچوں گا، آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، ہم نے تمام رکاوٹیں توڑ کر پاکستان کے لیے نکلنا ہے۔سابق گورنر سندھ نے فیض احمد فیض کا شعر بھی ٹویٹ کیا۔