پی ٹی آئی نے فیس سیونگ مانگی، ثبوت سامنے لائے جا سکتے ہیں،حکومت

 
0
124

اسلام آباد 25 مئی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے حکومت اور اداروں سے رابطوں اور ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

رابطیکرنے والوں میں اسدقیصر، شاہ محمودقریشی، اسدعمر، پرویزخٹک شامل تھے جبکہ حکومت سے احسن اقبال، ایازصادق، ملک احمد، اسعد محمود اور فیصل سبزواری شامل تھے۔ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی ملاقات میں کچھ بات کرتے ہیں پھر جھوٹ بولتے ہیں، ملاقاتوں میں شاہ محمود منتیں کرتے ہیں بعد میں بیان بدل لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری نے بھی دوروزقبل کہاکہ کوئی درمیانی راستہ نکالیں، پرویز خٹک معقول آدمی ہیں، اسدقیصر نے درمیانی راستے پربات چیت کا رابطہ کیا۔

وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی رہنماں نے ملاقاتوں میں درخواست کی ہمیں درمیانی راستہ اورفیس سیونگ دیں، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ تحریک انصاف کی قیادت نے فیس سیونگ مانگی، ضرورت پڑی تو ثبوت سامنے بھی لائے جا سکتے ہیں۔