حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

 
0
145

اسلام آباد 27 مئی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، جس کی تصدیق فواد چوہدری نے کی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر حماد اظہر کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ حماد اظہر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ای میل ہیک کرلیا گیا ہے لہٰذا اس اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظر انداز کر دیں۔

یادرہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران حماد اظہر آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔