عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 
0
133

اسلام آباد 27 مئی 2022 (ٹی این ایس): عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس کل ہفتے کو دوپہر اڑھائی بجے ہوگا،تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن اور اس کے بعد کے لائحہ عمل کیلئے پارٹی کی مرکزی رہنمائوں کو مشاورت کیلئے طلب کیا ہے،پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم امور زیر غور آئیں گے،اجلاس پشاور میں منعقد کیا جائے گا۔