امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے،عمران خان

 
0
105

اسلام آباد 28 مئی 2022 (ٹی این ایس): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جان قربان کر دوں گا لیکن حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا۔ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے اور ہمارا احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کرپٹ ترین لوگ حکومت میں ہیں اور جن کو سزا ہونی تھی وہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بن گئے۔ ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے اور ہمارا احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق تھا لیکن ہمارے آزادی مارچ میں کارکنوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ موجودہ حکومت میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے روس سے سستا تیل خریدا کیونکہ ان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے لیکن ہمارے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے دباؤ میں آ کر بڑھا دی گئیں۔