ملک بھرمیں یوم تکبیر ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے

 
0
257

اسلام آباد 28 مئی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال ہوگئے جس کے پیشِِ نظر آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

28 مئی 1998 پاکستانی تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جب پاکستان 5 ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا تھا۔

اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا تھا۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان نے اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بننے کا بھی اعزازحاصل کیا۔